ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر نواز شریف شدید برہم

ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی بدترین شکست پر نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔
ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بدترین شکست پر پارٹی میں ہلچل مچ گئی، پارٹی سربراہ نواز شریف نے قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
(ن) لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف پارٹی قیادت کی کارکردگی سے نالاں ہیں اور انہوں ںے لیگی وزرا اور عہدے داروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے اعلی قیادت سے ضمنی انتخابات میں شکست کی فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔
Load/Hide Comments