۔1965 کی پاک بھارت جنگ میں گیارہ روز کے دوران پاکستانی فوج نے مختلف سیکٹرز میں تقریبا 500 مربع میل بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا

:1965 کی جنگ کے دوران 17 ستمبر کو بھارتی ائیرفورس کے طیاروں نے پاکستانی مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20مسافر شہید اور 48 زخمی ہوئےتھے ۔ پاکستان کی حمایت کرنے والے دوست ممالک ترکی، ایران اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں کو بھارتی دفتر خارجہ نے طلب کر کے توہین امیز رویہ کے ساتھ خبردار کیا ۔

اس روز پاکستانی آرٹلری نے کھیم کرن سیکٹر میں 4 ٹینک تباہ کردئیے، سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے دو طرفہ حملوں میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا جس سے بھارت 51 ٹینکوں اور 14 توپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا ، پاکستان نے بھارت کے 442 ٹینک تباہ کئے اور 17 ٹینکوں کو درست حالت میں قبضہ کرلیا۔ پاکستان فوج کے 25 کیولری نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے 2 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنایا، 5 ٹینک تباہ کئے جس کے باعث بھارتی کمانڈر کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کہ وہ گھڑوال رائفلز کو پسپائی کا حکم دے، پاک فوج کے 25 کیولری کے ایک این سی او نے بھارتی سنچورین ٹینک کو بھی قبضے میں لے لیا۔

بھارتی 1 آرمر بریگیڈ اور 43 Lorried بریگیڈ میں مزید حملہ کرنے کی سکت نہیں رہی جس کے باعث انہیں ناکامی سے دو چار ہونا پڑا۔ 17 ستمبر کو پاک فضائیہ کے جہازوں نے سامبا جموں سیکٹر اور بھارتی فضائیہ کے اڈوں، بلوڑوں اور آدم پورہ پر تابڑ توڑ حملے کرکے ان کی کمر توڑ دی۔ جنگ ستمبر کے حوالے سے قومی جذبہ کے تحت صدر ایوب کا جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں موقف تھا کہ”مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لئے موثر ذرائع اور طریقے وضع کئے جائیں ”۔

اس روز عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پریس نے پاکستان کی حمایت میں بھارت کو جنگ شروع کرنے کا مودر الزام ٹھہرایا، لندن کے اخبار ایوننگ سٹار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایشیا کی لڑائی کو شروع کرنے کا ذمہ دار بھارت ہے۔ اسی طرح بین الاقوامی اخبار LE Monde نے لکھا کہ اس جنگ میں بھارت سفارتی تنہائی کا شکار ہوچکا ہے۔

گیارہ روزہ جنگ کے دوران پاکستانی فوج نے مختلف سیکٹرز میں تقریبا 500 مربع میل بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا جس میں اکھنور، کھیم کرن اور راجھستان سیکٹر کے علاقے شامل ہیں ۔ پاکستان افواج نے20 افسرز، 19 جے سی اوز اور 530 بھارتی سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا جبکہ پاک فضائیہ نے دشمن کے 14 ٹینک، بھارتی توپیں اور متعدد گاڑیاں تباہ کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں