سیلاب متاثرین کے لئے غیر ملکی عطیات کی تفصیلات جاری

این ایف آر سی سی پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے آنے والی غیر ملکی عطیات کی تفصیلات جاری کردیں۔
نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈی نیشن سینٹر (NFRCC) کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے غیرملکی عطیات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
این ایف آر سی سی کے مطابق ترکی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے 4008 فوڈ پیکٹس بھجوائے گئے، بے بی فوڈ کے ایک ہزار پیکٹس، 460 خیمے، 864 کچن سیٹ اور 2 ہزار بستر فراہم کئے۔
ترکی نے 50 کشتیاں، ہزار ہائی جین باکس، 2.63 ٹن خوراک اور 15.6ٹن ادویات بھی بھجوائی ہیں۔
این ایف آر سی سی کے اعداد وشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 126.2 ٹن فوڈ آئٹمز، 3748 فوڈ پیکٹس اور ایک ہزار خیمے بھجوائے، اور اس کے علاوہ ایک ہزار بستر اور 6.9 ٹن ادویات بھی بھجوائی ہیں۔
این ایف آر سی سی نے بتایا کہ چین نے سیلاب متاثرین کے لئے 3 ہزار خیموں کا عطیہ دیا، بیلجئیم نے 300 خیمے، جاپان نے 588 خیمے اور 306 ترپالیں فراہم کی ہیں۔
این ایف آر سی سی کے مطابق ازبکستان نے 25 ٹن خوراک اور 9 ٹن بیڈنگ کا عطیہ کیا ہے۔ قطر نے 3 پروازوں پر 2.55 ٹن ادویات، 291 تکیے، 300 کمبل، 306 گدے بھجوائے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق فرانس نے مزید 204 خیمے، 208 کچن سیٹ، 1125 بستر، 422 ہائیجین باکس اور 78 واٹر پمپس بھجوائے ہیں، جب کہ فرانس کی جانب سے 8 افراد پر مشتمل میڈیکل ٹیم بھی بھجوائی گئی ہے۔
این ایف آر سی سی کے مطابق اردن نے 500 ٹفن باکس، 16 خیمے، ملبوسات کی 52 اور کمفرٹرز کی 2 گانٹھیں بھجوائی گئی ہیں، اس کے علاوہ 350 فوڈ پیکٹس، 15 کمبل، 3000 فرسٹ ایڈ کٹس، 90 جیری کینز، 102 گدے، 101 تکئیے، 280 چارجنگ لائٹس، 31 بے بی فوڈ پیکٹس، 2 کچن سیٹس، 179 بستر اور ادویات کے 10 باکس بھی اردن کے عطیے میں شامل ہیں۔
این ایف آر سی سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ترکمانستان نے سیلاب متاثرین کے لئے 40 تھیلے آٹا، 60 تھیلے دال، 40 تھیلے پاستا، ملبوسات، 400 میدیکل باکس اور 2612 متفرق اشیا فراہم کی ہیں۔
این ایف آر سی سی کے مطابق ڈنمارک نے 7 واٹر فلٹریشن یونٹس کا عطیہ بھجوایا ہے۔