گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلف سے منحرف

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے۔

توہین عدالت کیس میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا معافی نامہ داخل کرا دیا ہے۔

رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے ہیں، اور اس پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط فہمی کی بنیاد پر جج کا نام شامل ہوا تھا۔

رانا شمیم نے اپنے نئے معافی نامے میں کہا ہے کہ نومبر2021 کو میری طرف سے بیان حلفی کی ضرورت نہیں تھی، میں اس پر شرمندہ ہوں اور وہ بیان حلفی واپس لے کر خود کو عدالت کے سامنے پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ رانا شمیم اس سے قبل بھی ایک معافی نامہ جمع کرا چکے جسے تسلیم نہیں کیا گیا تھا ۔

رانا شمیم نے کہا تھا کہ انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی فون پر گفتگو سنی، ثاقب نثار ہائی کورٹ کے جج کو نواز شریف کیس میں ہدایات دے رہے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیان حلفی کی اخبار میں اشاعت پر رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں