پاکستان میں سیلاب سے حاملہ خواتین کربناک حالات میں ہیں،شیلا جیکسن

پاکستان میں سیلاب سے حاملہ خواتین کربناک حالات میں ہیں،شیلا جیکسن
امریکا کی کانگریس میں رکن شیلا جیکسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بدترین تباہی آئی ہے، کروڑوں لوگ مشکل میں ہیں۔
امریکا کی کانگریس میں رکن شیلا جیکسن نے امریکا میں اپنے خطاب کے دوران دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے 6 لاکھ 50 ہزار حاملہ خواتین کرب ناک صورت حال سے دوچار ہیں، ہمیں اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔
شیلا جیکسن نے پاکستان میں سیلاب زدہ صورت حال کا نقشہ کھینچتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بدترین تباہی آئی ہے۔ پاکستان کو مدد کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان کیلئے امداد کی قرارداد بھی متعارف کروائی۔ شیلا جیکسن نے یہ بھی کہا کہ دورہ پاکستان میں جہاں تک نظر گئی، ہر جانب پانی پانی تھا۔ تباہی ہر طرف پھیلی ہے، تین کروڑ تیس لاکھ لوگ در بہ در ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی مدد کرنے پربائیڈن انتظامیہ کی شکر گزار ہیں، ہمیں پاکستان کے لیے اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ کیونکہ تباہی بہت زیادہ ہے۔۔