رواں ہفتے بھی ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں مضبوط، روپیہ مزید کمزور ہوگیا

 پاکستان کو دوست ممالک سے مالی معاونت نہ ملنے اور غیریقینی معاشی صورتحال کے سبب رواں ہفتے بھی ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی قدر میں اضافے کا رحجان برقرار رہا جب کہ ان کے مقابلہ میں پاکستانی روپیہ مزید نیچے آ گیا۔

ہفتہ وار بنیادوں پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ سے ڈالر کی اڑان جاری رہی۔ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 236 روپے سے تجاوز کرگئے جب کہ ڈالر کا اوپن مارکیٹ ریٹ 241 روپے کی سطح پر آگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 8.65روپے بڑھ کر 236.83روپے کی سطح پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6.50روپے بڑھ کر 241روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 5.06روپے بڑھ کر 270.31روپے ہوگئے۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 8.50روپے بڑھ کر 283 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں