ضمنی انتخابات کی پولنگ پر الیکشن کمیشن کا رد عمل

قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی پولنگ پر الیکشن کمیشن کا رد عمل سامنے آگیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے 11حلقوں میں الیکشن مجموعی طور پر پُرامن رہا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ سے متعلق الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم کو 15 شکایتیں موصول ہوئیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زیادہ تر شکایات کارکنوں کے تصادم اور معمولی نوعیت کے جھگڑوں سے متعلق تھیں، موصول ہونے والی تمام شکایات کو فوری طور پر حل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں