غذائیت سے بھرپور خوراک کا عالمی سطح پر مزید قلت کا خدشہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پرکئی طریقےسے منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب نے لاکھوں ایکڑ پر تیار فصلوں کو تباہ کر دیا۔ پاکستان جیسے زرعی ملک کو بھی اس نقصان کے ازالے کیلئے اشیائے خوردنوش درآمد کرنا پڑیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج خوراک کا عالمی دن دنیا کے مختلف ممالک کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مجموعی عالمی اقدامات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفات اور عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتوں سےغذائیت سے بھرپور خوراک، جس کی پہلے سے ہی کمی تھی، کی عالمی سطح پرمزید قلت کا خدشہ ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پرکئی طریقے سے منفی اثرات مرتب کر رہی ہے جس میں عالمی سطح پرغربت اور بھوک میں اضافہ سر فہرست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں