الیکشن کمیشن زور لگالے، جیت عمران خان کی ہو گی،حماد اظہر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو زور لگانا ہے لگالے، جیت عمران خان کی ہو گی۔
ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ آج کے الیکشن کے نتائج سے سیاست کی سمت کا تعین ہو گا، جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے یہ حقیقی قیادت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کی وضاحت دے رہے تھے، ملک کو اس وقت مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments