سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی امدادی کاروائیاں جاری

سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول کوئٹہ، پشین ،چمن، نوشکی ، موسٰی خیل ، ڑوب، مستونگ ،بولان ، سبی ،قلات ، خضدار ، لسبیلہ ، آواران، جھل مگسی، جعفرآباد، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، دالبندین ، بارکھان صحبت پور و دیگر علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوہلو، سبی، صحبت پور، نصیرآباد، بولان، جھل مگسی میں 11 ریلیف کیمپس کام کر رہے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو ا±ن کے ریلیف کیمپس اور پناہ گاہوں میں پکا ہوا کھانا اور راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی میں 350 افراد کو پکا ہوا کھانا اور سبی کے سول ہسپتال میں داخل مریضوں کو 2 وقت کا پکا ہوا کھانا روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن کے پیکٹس ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بھی پہنچائے جارہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سبی، آواران، جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی، بولان، نوشکی، بیلہ، ڈیرہ بگٹی اور صحبت پور کے ضرورت مند خاندانوں میں 2,465 راشن کے پیکٹس، 580 آٹے کے تھیلے، 140 خوردنی تیل کے کارٹن، 1850 پانی جوس اور خشک دودھ کے کارٹن ، 3,917 خیمے اسکے علاوہ کچن سیٹ ،کمبل ، مفت کپڑے، جوتے اور دیگر گھریلو اشیائ بھی سیلاب متاثرین کو فراہم کیے گئے ہیں۔پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے امداد برا? سیلاب متاثرین کے لیے کوئٹہ، نوشکی، نوکنڈی، دالبندین اور چمن میں 4 کلکشین پوائنٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں لوگوں کو متعدی امراض سے بچاو کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان آرمی، ایف سی بلوچستان اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے 61 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 13454 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔لسبیلہ میں پاک فوج، سول انتظامیہ، بی آرایس پی اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل 10 ٹیموں نے لوگوں کے نقصانات اور ا±ن کی بحالی کے لیے 80% سروے مکمل کر لیا ہے۔ذرائع آمدورفت کی بحالی کے لیے پاکستان آرمی، ایف سی بلوچستان اور کوسٹ گارڈ کی سول انتظامیہ کے ہمراہ کوششیں جاری ہیں اور جن کی کاوشوں سے بلوچستان کی تمام شاہراہیں آمدورفت کے لیے بحال ہیں۔پاکستان آرمی، ایف سی بلوچستان، کوسٹ گارڈ اور سول انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں۔