کوئٹہ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ میں زور دار دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پود کلی چوک پر رکشہ کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی، ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے 9 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے کی زد میں آنیوالا رکشہ تقریباً تباہ ہوگیا جبکہ کئی گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Load/Hide Comments