رواں ہفتے 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں کمی کا رجحان جاری رہا البتہ مہنگائی میں کمی کی رفتار سست ہے۔

اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی شرح 40.70 فیصد رہی، حالیہ ہفتے 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 11 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں