پوری قوم کا سوال ہے کہ پاکستان کیخلاف سازش کا ذمہ دار کون ہے، عمران خان

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کا ایک ہی سوال ہے کہ پاکستان کیخلاف سازش کا ذمہ دار کون ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کو بلندی کی جانب گامزن مستحکم معیشت ملی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مستحکم معیشت کے باوجود یہ حکومت معیشت کو گِرنےسےبچانےمیں ناکام رہی، جب کہ اقتصادی سروے اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہماری معاشی کارکردگی گزشتہ 70 برسوں میں بہترین تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں شرحِ نمو(6%)، صنعت، ذراعت میں ترقی ہوئی، روزگار کی فراہمی، تعمیرات، برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا، جب کہ ٹیکسوں کی وصولیاں لامحالہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر رہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کو بدترین مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سماج کا ہرطبقہ بدترین مہنگائی کی زد میں ہے، ملک کو بیروزگاری،غذائی عدمِ تحفظ اور روپے کی قدر میں پیہم گراوٹ کا سامنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سرکار مکمل طور پر بےسمت بھٹک رہی ہے، مجرموں کے گروہ کا واحد کارنامہ ہے کہ پاکستان کے چوری کئے گئے اربوں روپے پر ایک اور این آر او حاصل کرلیا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سوال جو پوری قوم کی زبان پر ہے وہ یہ کہ پاکستان کیخلاف سازش کا ذمہ دار کون ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں