پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز،جدید ٹیکنالوجی کرکٹ کو مزید دلچسپ بنادےگی

پاکستان اور انگلینڈ سیریز میں پہلی مرتبہ اسپائیڈر کیم کا استعمال کیا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کی سیریز 20 ستمبر سے شروع ہورہی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی 20 سیریز کے لئے 28 ایچ ڈی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ ٹی 20 سیریز میں ڈرون کیمرے اور بگی بھی شامل ہوگی۔

اس کےعلاوہ الٹرا موشن، بال ٹریکنگ، الٹرا ایج سمیت ہاک آئی کے ساتھ ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

ابتدائی 4 میچز20 ،22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جب کہ باقی 3 میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

انگلینڈ اس سال نومبراوردسمبر میں 3 ٹیسٹ میچوں کے لیے بھی پاکستان کا دورہ کرے گا جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں