بارشیں اور سیلاب، 6 بچوں اور 10 خواتین سمیت مزید 22 افراد جاں بحق

حاليہ بارشوں اور سيلاب سے ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران میں 6 بچوں اور 10 خواتین سمیت مزيد 22 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، ملک میں مجموعی ہلاکتیں ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کر گئیں۔
نيشنل ڈيزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) کى تازہ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران سیلابی صورتال کے باعث بلوچستان میں 13، خیبرپختونخوا میں ایک، سندھ میں 8 افراد لقمۂ اجل بنے، ملک بھر میں مجموعی طوع پر 1507 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر کے 81 اضلاع متاثر ہوئے، اب تک سندھ میں 646، خیبر پختونخوا میں 306، بلوچستان میں 294 اور پنجاب میں 191 جبکہ آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 22 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments