امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی دفتر خارجہ طلبی، جوبائیڈن کے بیان پر شدید احتجاج

امریکی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمادیا گیا، ذرائع

امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان کے معاملے پر دفتر خارجہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو طلب کرلیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت کا بھی کہا گیا، جبکہ امریکی سفیر کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کو پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں