بلوچستان اور پاکستان کے لیے کام کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او مسٹر مارک بریسٹو کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات ۔

ملاقات میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی بھی شرکت ۔

وزیر اعلیٰ نے مسٹر مارک بریسٹو کو ایک بار پھر بلوچستان آنے پر خوش آمدید کہا۔

ہماری دعائیں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔ مارک بریسٹو ۔

سیلاب متاثرین کی مالی مدد بھی کر رہے ہیں ۔ مارک بریسٹو

ایک بار پھر بلوچستان آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ مارک بریسٹو

ہماری ٹیم علاقے کی ڈویلپمنٹ اور فزیبلٹی سٹڈی پر کام کر رہی ہے۔ مارک بریسٹو ۔

روزگار کی فراہمی کے ساتھ تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ پر بھی کام کررہے ہیں ۔ مارک بریسٹو ۔

منصوبے کے لیے ہوا اور شمسی توانائی سمیت جیو تھرمل توانائی کو بھی بروئے کار لائیں گے۔ مارک بریسٹو ۔

علاقے کی بہتری کے لیے مواصلاتی رابطوں کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ مارک بریسٹو ۔

روزگار میں مقامی باصلاحیت افراد کو ترجیح دی جائے گی ۔ مارک بریسٹو ۔

ہم اس منصوبے میں حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ مارک بریسٹو ۔

گزشتہ تین ماہ سے ہمیں سیلاب متاثرین کی صورت ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے ۔وزیر اعلیٰ

ہم نے ریکوڈِک معاہدہ سے متعلق تمام سیاسی مسائل کو افہام اور تفہیم سے حل کیا۔ وزیراعلیٰ

اس معاہدے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ ۔

روزگار میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ ۔

ہم نے مل کر بلوچستان اور پاکستان کے لیے کام کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ

بیرک گولڈ کمپنی کی آنے کی وجہ سے دیگر سرمایہ کار کمپنیوں کا بھی صوبے کی جانب رجحان بڑھے گا۔ وزیراعلیٰ

ہم اس کمپنی کے ساتھ نہ صرف پارٹنرز بلکہ پارٹنر سے بھی بڑھ کر کام کریں گے۔ وزیراعلیٰ

کمپنی کی جانب سے تعلیم اور پانی سمیت مختلف شعبوں میں دلچسپی خوش آئند ہیں۔ وزیراعلیٰ

ہمیں بھی اپنے نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ

اپنا تبصرہ بھیجیں