ترکی: کوئلے کی کان میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

ترکی میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ دیگر کان کن اب تک ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ترک وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے کہا کہ ’ابھی تک 40 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ 58 کان کن خود کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔

وزیر توانائی فتح ڈونمیز نے کہا کہ ’ہم ریسکیو آپریشن کے آخری مرحلے میں ہیں۔‘

قبل ازیں، وزیر صحت فرحتین کوکا نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ 11 مزید افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جن کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں