جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ امریکی بیان پر میرے 2 سوالات ہیں: ایک ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں ۔ دوسرا امریکی صدر اس بلاجواز نتیجے پر کن معلومات کی بنیاد پرپہنچے۔

انہوں نے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کےمنصب پر فائزرہنے کےباعث میں جانتاہوں کہ ہمارا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم دنیاکےمحفوظ ترین نظاموں میں سےایک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں