ڈیرہ بگٹی، فٹ بالرز کے اغوا کے تناظر میں 3 نئی چوکیاں قائم

ڈیرہ بگٹی سے 6 مقامی فٹ بالرز کے اغوا ء ہو نے کے تناظر میں 3 نئی لیویز چوکیاں قائم کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے 6مقامی فٹبالرز کے اغوا ء ہو نے کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے ایک ہی دن میں تین 3 نئی لیویز چوکیاں قائم کر دی ہیں اور ہر چوکی پر8سے 10 افراد ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے کہا کہ لیویز فورس کے اہلکاروں کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی اور مدد کی جائے گی تاہم ڈیرہ بگٹی کے حالات کے تناظر کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے چوکیاں قائم کی ہیں لیکن جوانوں کو تمام سہولیات میسر نہیں کی گئی ہیں جن کا ہمیں احساس ہے اس ضمن میں ہم نے حکام بالا کو آگاہ کردیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ڈاریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس بہت جلد ضلع ڈیرہ بگٹی کے لیویز فورس کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے دورے سے لیویز جوانوں کے مورال بلند ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے فوری طور پر ان چوکیوں کے لئے واٹر ٹینک، چارپائیاں، واٹر کولر، اور سرچ لائٹس دینے کے لئے احکامات جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں