افغان طالبان نے ‘کرم فائرنگ واقعہ’ کی وجہ چوکی کی تعمیر قرار دے دی

افغان طالبان نے بروز منگل سرحد پر ہونے والی فائرنگ کی وجہ پاکستانی افواج کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کے قریب چیک پوسٹ بنانے کی کوششوں کو قرار دیا ہے۔

بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ اصولی طور پر ڈیورنڈ لائن کے قریب فوجی تنصیبات یا چوکیوں کی تعمیر کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیکن پاکستانی فوجیوں نے سرحد کے قریب چیک پوسٹ بنانے کی کوشش کی اور جب امارت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ اس معاملے پر بات چیت کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے پاس گئے تو بدقسمتی سے، ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہاں ہلاکتیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں