اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف سینیٹ میں احتجاج، پروڈکشن آرڈرز کا مطالبہ

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ اجلاس میں احتجاج کیا اور پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

ڈپٹی چئیرمین مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اعظم سواتی کو رہا کرو کی نعرے بازی کی۔

سینیٹر افنان اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی تو کورم نامکمل ہونے پر اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں