آرمی چیف کی تقرری کیلیے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دفاعی ادارے (آرمی چیف) کے سربراہ کی تقرری کے لیے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم کر کے اسے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تقرری کی طرز پر رائج کرنا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہے، حکمراں جماعتیں دفاعی اداروں کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی چاہیے کہ وہ سیاست سے دو رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں