بدین میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، آبادی کو انخلا کا الرٹ جاری

 بدین میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث آبادی کے زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے انخلا کا ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے مساجد اور گاڑیوں کے ذریعے علاقے خالی کروانے کے لیے اعلانات شروع کردیے۔

بدین میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے بعد  آبادی کے انخلا کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ لیفٹ بینک آؤٹ فال ڈرین (ایل بی او ڈی) میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مساجد اور گاڑیوں کے ذریعے اسپیکر پر علاقہ خالی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آبادی سے اپیل کی ہے کہ وہ  مال مویشی اور قیمتی سامان سمیت فوری طور گھر خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں