بھارت میں ماں کے سامنے نابالغ بیٹی کیساتھ اجتماعی زیادتی

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ماں کے سامنے نابالغ بیٹی کو 5 غنڈوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں ایک خاتون نے ایف آئی آر درج کرائی جس میں 5 افراد پر اپنی بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ماں اور بیٹی شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار 5 ملزمان دونوں کو زبردستی سنسان جگہ لے گئے۔

ماں کا ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ ملزمان نے مجھے رسی سے باندھا اور مار پیٹ کی۔ میرے سامنے پانچوں درندوں نے میری نابالغ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے پانچ میں سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات عام ہیں اس لیے ہندوستان کو ریپستان بھی کہا جانے لگا اور خود ہندو خواتین نے کہا کہ مودی سرکار میں گائے تو محفوظ ہے لیکن عورت محفوظ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں