نیب ترامیم سے منظم کرپشن کو فروغ ملے گا، سپریم کورٹ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ آمدن سے زائد اثاثے پوری دنیا میں جرم تصور ہوتے ہیں، پاکستان میں نیب ترامیم سے منظم کرپشن کو فروغ ملے گا۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ کمیٹیوں اور کابینہ میں فیصلے مشترکہ ہوتے ہیں، کیا پوری کابینہ اور کمیٹی کو ملزم بنایا جائے گا؟ اس طرح فیصلے کون کرے گا؟ ہر کام پارلیمان کرے گی تو فیصلہ سازی کا عمل سست روی کا شکار ہوجائے گا۔
Load/Hide Comments