پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے گاڑیوں کی خریداری پر آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

تحریک انصاف نے آصف زرداری کو نااہل قرار دلانے کے لیے قومی اسمبلی میں ریفرنس جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے بطور صدر مملکت توشہ خانہ سے تین قیمتی گاڑیاں خلاف قانون خریدیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری اور افتخار درانی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں ںے اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملنا چاہا تاہم وہ موجود نہیں تھے جس پر رہنماؤں نے سیکریٹری قومی اسمبلی سے ملاقات کی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس جمع کرادیا۔
Load/Hide Comments