ملکۂ برطانیہ کی آخری آرام گاہ کہاں ہوگی؟ تفصیلات آگئیں

ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو دار فانی سے کوچ کرگئیں اور ان کی آخری رسومات دس دن بعد ادا کی جائیں گی جس سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکۂ الزبتھ دوم کو 18 ستمبر کو سپرد خاک کیا جائے گا اور آخری آرام گاہ سے متعلق فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ کن عزیز رشتہ داروں کے ساتھ دفنایا جائے گا۔
ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کا آغاز 18 ستمبر کو صبح گیارہ بجے بگ بینگ کی گھنٹی بجاکر کیا جائے گا اور العربیہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ آنجہانی ملکہ کو شاہ جارج ششم کی لابی میں دفنایا جائے گا۔
Load/Hide Comments