عمران خان دوبارہ حکومت چاہتے ہیں چاہے نیوٹرلز کے پاؤں ہی پڑنا پڑ جائے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کسی بھی طرح دوبارہ حکومت چاہتے ہیں، چاہے نیوٹرلز کے پاؤں ہی پڑنا پڑ جائے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ پوری خیبر پختونخوا حکومت کی کوشش ہے کہ عمران خان کو واپس اقتدار میں لے آئے اور اسی چکر میں صوبہ ان کے ہاتھوں سے پھسلتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے خیبرپختونخوا حکومت کو سپرنگ بورڈ بنایا ہوا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم کے پی کا ہیلی کاپٹر، پولیس اور دیگر وسائل استعمال کر رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے پھر سیکیورٹی فورسز کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں