ڈالر کی قیمت 218 روپے کی سطح تک آگئی

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تگڑا ہورہا ہے، پیر کو روپے کی قدر مزید اضافے سے ڈالر کی قیمت 218 روپے ہوگئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد اور عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ڈالر کی قدر میں کمی کا شروع ہونے والا سلسلہ ابھی تک برقرار ہے۔

پیر کو بھی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور ڈالر کی قدر 218 روپے تک گرگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.96 روپے کی کمی سے 217.96 روپے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دو روپے کی کمی سے 220 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قدر کو 200 روپے تک لانے کا عندیہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں