بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ شہر میں کارروائی ، 3 ملک شاپس پر جرمانے عائد

کوئٹہ::بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ شہر میں جاری کارروائیوں کے دوران 3 ملک شاپس پر جرمانے عائد کر دیئے گئے۔بی ایف اے کی خصوصی موبائل لیبارٹری انسپیکشن ٹیم کے مطابق علمدار روڈ ، مری آباد اور مشن روڈ کے علاقوں میں قائم متعدد مراکز سے دودھ کے نمونے لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے ، موبائل لیبارٹری رپورٹس کے مطابق 3 دکانوں کے دودھ میں پانی کی وافر مقدار اور پاو¿ڈر ملک کی ملاوٹ پائی گئی ، مزکورہ دکانوں میں اشیا (دودھ ، دہی ) ذخیرہ کرنے کے انتظامات بھی حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف و غیر صحت بخش تھے جس پر مزکورہ ملک شاپس کو جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم کے ارکان نے ملک شاپس کے مالکان کو اپنی دکانوں میں فروخت کردہ دودھ کی اقسام بارے دکانوں میں خصوصی تفصیلی لیبل آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔
Load/Hide Comments