ممبئی میں فوڈ ڈلیوری بوائے کو کتے نے کاٹ ڈالا، پوشیدہ اعضاءبری طرح زخمی

بھارتی شہرنوی ممبئی میں فوڈ ڈلیوری سروس ’زوماٹو‘ کے ڈلیوری بوائے کو کتے نے کاٹ کر شدید زخمی کر ڈالا۔ “انڈیا ٹائمز “کے مطابق متاثرہ ڈلیوری بوائے کا نام نریندر پریار بتایا گیا ہے۔ کتے کے کاٹنے سے اس کے پوشیدہ اعضاء شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نریندر پریار ایک عمارت کی لفٹ میں سوار ہونے کے لیے جاتا ہے۔ لفٹ میں ایک شخص اپنے جرمن شیفرڈ کتے کے ساتھ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ جونہی لفٹ کا دروازہ کھلتا ہے اور نریندر اندر جاتا ہے، کتا اس پر پل پڑتا ہے۔کتے کا مالک اسے پیچھے کھینچنے کی بہتیری کوشش کرتا ہے تاہم تب تک کتا متاثرہ شخص کو کاٹ چکا ہوتا ہے اور اس کے جسم کے پوشیدہ حصے سے خون بہہ رہا ہوتا ہے۔ نریندر کو فوری طور پر کاموٹھے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج کیا گیا۔نریندر کا کہنا تھا کہ کتے نے اسے سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ وہ سمجھا کہ کتے کا مالک موجود ہے او وہ اسے کچھ نہیں کہے گا مگرلفٹ کے اندر جاتے ہی کتے نے حملہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں