پاک فضائیہ کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری

پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے، جہاں ائیر فورس کی ایمرجنسی رسپانس ٹٰیموں نے ضرورت مند خاندانوں میں کھانا اور ضرورت کی دیگر اشیا تقسیم کیں۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کو خوراک، رہائیش، پینے کا پانی اور طبی امداد سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے سرگرم ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں چھبیس ہزار سے زائد پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، دو سو پانچ پانی کی بوتلیں اور ایک ہزار سات سو انہتر خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں، جن میں بنیادی غذائی اجناس شامل ہیں۔
مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں سولہ سو چھیالیس مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔
Load/Hide Comments