ویمن ایشیاء کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیاء کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 71 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے تعاقب میں یو اے ای ویمن ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 74 رنز بنا سکی۔
یو اے ای ویمن کی طرف سے خوشی شرما 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی سدرہ اقبال، ایمن انور، نشرح سندھو اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل پاکستان ویمن نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 145رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے 57 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ منیبہ علی 43 اور ندا ڈار نے 25 رنز بنائے تھے۔
Load/Hide Comments