مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید، 11 زخمی

مقبوضہ فلسطیین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید، 11 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نےہفتہ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین مہاجر کیمپ میں چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء کی شناخت 17 سالہ احمد محمد اور 17 سالہ محمد السوس کے ناموں سے کی گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے تازہ چھاپوں کے دوران 11 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں