مجھ سے انتقام لینے کیلئے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا، نواز شریف

سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان سے انتقام لینے کے لیے پاکستان کا بھٹہ بٹھادیا گیا۔
لندن میں ہفتہ 8 اکتوبر کو میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں میاں نوازشریف نے کہا کہ ”عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی، میرے دور میں عوام خوش اور مطمئن تھے۔“
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ طشتری میں رکھ کر 5 ارب ڈالر پیش کئے جارہے تھے مگر ہم نے “ ایبسولوٹلی ناٹ “ کہہ دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا بڑا شکر ہے کہ آج مریم میرے ساتھ بیٹھی ہیں، ایک بہادر بیٹی کی طرح انہوں نے باپ کا ساتھ دیا، مجھے مریم پر فخر ہے۔
Load/Hide Comments