ملکہ ایلزیبتھ کاانتقال، برطانیہ میں پوسٹل اور ریل ملازمین کی ملک گیرہڑتال موخر

برطانیہ میں پوسٹل اور ریل ملازمین نے ملکہ ایلزیبتھ کے انتقال پر ملک گیر ہڑتال موخر کردی۔
غیرملکی خبرایجنسی نے کمیونیکیشن ورکرز یونین کے جنرل سیکریٹری ڈیو وارڈ کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کو بھی 48 گھنٹے سے جاری ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ملکہ ایلزیبتھ کے انتقال پر باعث احترام ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔
ریل یونین کی جانب سے اگلے ہفتے اعلان کردہ واک آؤٹ کے اعلان کو واپس لے لیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے ستمبر میں ہڑتالوں کی کال بھی واپس لے لی گئی۔
برطانیہ میں ریل کے نظام کے نگراں ادارے نیٹ ورک ریل کی جانب سے ہڑتالوں کو موخر کئے جانے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں مختلف سیکٹرز کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ہڑتالوں کی کال دی گئی تھی۔
Load/Hide Comments