اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل کرنا مطلوب ہے تو قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائے گی، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائے گی۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن ان حلقوں میں بھی ملتوی کردیے گئے جہاں سیلاب نہیں آیا، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشنوں سے بھاگ رہی ہے، ابھی تو دگنی لوڈشیڈنگ ہے جب پوری بجلی کا بل آئے گا تو کیا بنے گا، چیف جسٹس صاحب کورٹ میں داخلے پر پابندی اور مارکیٹوں کو بند کرانے سے انتظامیہ کو روکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں