آرمی چیف کے تقرر سے متعلق عمران خان کی وضاحت سے مطمئن ہوں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم کے آرمی چیف کے تقرر سے متعلق متنازع بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے بیان کی مناسب وضاحت دے دی ہے اور میں ان کی وضاحت سے مطمئن ہوں۔
نجی ٹیلی ویژن چینل ‘جیو نیوز’ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہیں، ملک کے تمام ادارے جیسے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اچھا کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو کئی قسم کے دباؤ کا سامنا ہے، ملک پر معیشت کا دباؤ ہے، حکومت کی تبدیلی کا دباؤ ہے، روس، یوکرین جنگ کے باعث گندم کی نقل و حمل میں مشکلات سمیت دیگر وجوہات کے باعث دباؤ ہے، ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے جس کی وجہ ہم اس طرح کے مسائل سے نمٹنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔
Load/Hide Comments