عمران خان جیل گیا تو لگ پتا جائے گا، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل گیا تو اسے لگ پتا جائے گا، عمران خان کو جولائی اور اگست میں ہی جیل بھیج دینا چاہیے تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے لاپتا افراد کیس کے معاملے میں کہا کہ  جہاں تک اس کیس کا معاملہ ہے اس سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت کہیں نہیں ہوسکتی، آپ لوگوں کے عزیزوں اور پیاروں کو غائب کرکے لاپتا کردیں اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا، چیف جسٹس نے جس طرح اس معاملے پر زور دیا ہے اس سے لوگوں کو پہلے بھی ریلیف ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں