ڈالر بے قابو،روپے کی بے قدری زور پکڑگئی

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر بے قابو ہونے سے روپے کی بے قدری زور پکڑ گئی ہے۔
جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں چند گھنٹوں میں 4 روپے کا اضافہ ہوا۔ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 229 روپے سے تجاوز کرگیا۔ انٹربینک میں دن کے اختتام پر ڈالر228.18 روپے پر بند ہوا۔
16 اگست سے ڈالر کی قدر میں 14.28 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 16 اگست کو ڈالر 213.90 روپے پر بند ہوا تھا۔
Load/Hide Comments