بھارت: بس میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست مہاراشترا کے شہر ناشک میں بس میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس نے کہا کہ واقعے میں 30 سے زائد زخمی افراد کا علاج مقامی سول ہسپتال میں کیا گیا البتہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ڈیزل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگی، سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ نے بس کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں