ورلڈ بینک کا شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری میں پاکستان کی مدد کا اعلان

ورلڈ بینک نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں مدد دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر توانائی خرم دستگیر خان سے ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کاسا ون کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
عالمی بینک کے وفد نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ صوبوں کو بھی شمسی توانائی کے شعبے میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ ورلڈ بینک توانائی کے شعبے میں کے الیکٹرک کو بھی تعاون فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہماری حکومت کو ملک اور توانائی کے شعبےکی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی بھی توانائی کے شعبے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔