چار افراد نے توہین مذہب کے نام پر میرے قتل کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان

 پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بند کمرے میں بیٹھے چار افراد نے میرے قتل کا فیصلہ کیا ہے جن کے نام ایک ٹیپ میں بتادیے ہیں، قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں، تمہارے پاس جیلوں میں ساٹھ سے ستر ہزار افراد کی گنجائش ہے اور یہاں لاکھوں افراد جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں چار افراد بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے اور میرے قتل کے بعد کہیں گے کہ یہ توہین مذہب کے نام پر قتل ہوا، یہ قتل کسی مذہبی جنونی نے کیا کہ عمران خان نے توہین مذہب کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں