روپیہ مستحکم،ڈالر کے قدم ڈگمگانے لگے

کرنسی مارکیٹ میں ڈالرمسلسل 11 ویں روزبھی سستا ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔
جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر2روپے2پیسےسستاہوکر219روپے92پیسےپربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 221 روپے پر آگیا۔
11روزمیں انٹربینک میں ڈالر19روپے79پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں25روپےسستا ہوا ہے۔ڈالرسستاہونےسےپاکستان پربیرونی قرضوں کےبوجھ میں2500ارب روپےکی کمی آئی ہے۔
حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ ہفتے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر کو 200 روپے سے نیچے لایا جائے گا کیوں کہ اس وقت مارکیٹ میں ڈالر کی قدر حقیقی نہیں۔
اس کےعلاوہ 2 روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں 8 ایسے بینکوں کی فہرست بھی پیش کی گئی تھی جو ڈالر کی قدر میں پیر پھیر کرکے اربوں روپے کمانے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔
Load/Hide Comments