حکومت کی اگلے ماہ کے بجلی بلز میں واضح ریلیف کی یقین دہانی

حکومت نے اگلے ماہ کے بجلی بلز میں واضح ریلیف دینے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مہینے کے بجلی کے بلوں میں واضح ریلیف ملے گا، جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث اگست میں بلز میں 10 روپے کا اضافہ ہوا، مگر جون کے مقابلے میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اب کم ہو کر 22 پیسے رہ گئی ہے، لہذا عوام کو اگلے مہینے کے بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں