بھارت: بہار میں ڈیم کا پانی سوکھنے پر مسجد نمودار

بھارتی ریاست بہار میں پھلوریا ڈیم کا پانی سوکھنے پر مسجد نمودار ہوگئی، 30 فٹ بلند مسجد پر دیدہ زیب گنبد بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس کا نام نوری مسجد ہے اور اپنے فن تعمیر کے اعتبار سے 600 سال قدیم لگتی ہے۔ 1985 میں ڈیم کی تعمیر کے بعد مسجد زیر آب آگئی تھی۔

مقامی افراد کے مطابق 30 سال زیر آب رہنے کے باوجود مسجد حیران کن طور پر جوں کی توں ہے، شہریوں کی بڑی تعداد مسجد دیکھنے آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں