غیر قانونی فشنگ سے مقامی ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

نیشنل پارٹی کے قائد وسابق وزیر بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر اشرف حسین اور صوبائی ماہی گیر سیکرٹری آدم قادر بخش کی تربت میں ملاقات، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس موقع پر آدم قادر بخش نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سمندری حدود میں غیر قانونی فشنگ سے مقامی ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج ہیں اور موجودہ حکومت نے ٹرالرز مافیا کو کھلی چھوٹ دی ہے۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے نوے فیصد افراد کا روزگار کسی نہ کسی طرح بحر بلوچ سے منسلک ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے قائد اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور بلوچ قوم کو انکے جائز حقوق دلانا ہے اور نیشنل پارٹی ساحل و وسائل کی تحفظ کے لئے ہر فورم پر جمہوری طریقے سے احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین زرخیز اور پائیدار ہے اسکو بھتہ لیکر بانجھ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے سمندری حدود کو ٹرالرز سے پاک کرے گی کیونکہ نیشنل پارٹی ماہی گیروں اور عام عوام کی پارٹی ہے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی صدر مشکور انور اور