چین سی پیک کیلے پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی استعداد بڑھانے پر آمادہ

پاکستان اور چین نے سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی آؤٹ ڈورنقل وحرکت کے دوران سیکیورٹی بہتربنانے کیلیے بُلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے ، قانون نافذکرنے والے اداروں اور تفتیش کاروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان اور چین کی جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی ) کے 11 ویں اجلاس میں اس معاملے پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے مطابق چین کے تعاون سے لگائے جانیوالے منصوبوں پرکام کرنے والے چینی شہریوں کی تمام آؤٹ ڈورسرگرمیوں کیلیے بلٹ پروٹ گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments