سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن میں مدد نہیں دے سکتی، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حکم سر آنکھوں پر مگر سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن میں مدد نہیں دے سکتی۔

کراچی میںطویل پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جہاں صوبے میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد کی صورتحال پر بات کی وہیں ۔ مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سیلاب میں بھی سیاست چمکانے میں لگے ہیں، یہ نہیں ہوسکتاکہ ملک سیلاب میں ڈوباہواوریہ لوگ سیاست چمکائیں، یہ لوگ قوم کی توجہ قدرتی آفت سے ہٹاکر چاہتے ہیں کہ سیلاب کے دوران ہی اُن کی حکومت آجائے، جب زلزلہ آیا تھا تو ہم نے کوئی لانگ مارچ نہیں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا حکم سر آنکھوں پر مگر سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن میں مدد نہیں دے سکتی، نہیں چاہتے کہ ایک بھی بیوروکریٹ یا پولیس افسر کو متاثرین سے ہٹایا جائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ عمران خان کی منافقت سب کے سامنے آچکی ہے، فنانشل ٹائمز نے عمران خان کو چندہ چور اور زکواۃ چور ثابت کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں